07 جولائی ، 2012
کراچی…کراچی ہول سیل منڈی میں آم کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ سندھڑی اور چونسہ آم کی فی پیٹی کی قیمت 500 روپے ہوگئی۔ کراچی ہول سیل ویجیٹیبل فروٹ منڈی کے صدر حاجی شاہجاں کے مطابق سندھ میں آم کی فصل ختم ہونے کو ہے اور پنجاب کا آم منڈی میں آنا شروع ہوگیا ہے۔ حاجی شاہ جہاں کے مطابق پنجاب میں آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث آم کی پیداوار کم ہوگئی ہے۔ آج منڈی میں آم کی فی پیٹی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ جس کے بعد سندھڑی اور چونسہ آم کی پیٹی 500 روپے کی ہوگئی ہے جبکہ لنگڑا آم کی پیٹی 400 روپے کی ہوگئی ہے۔ دوسری طرف حاجی شاہجہاں نے بتایا کہ اس وقت سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام ہے ، تاہم اگر ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہوئے تو سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔