کاروبار
24 مئی ، 2017

آئندہ مالی سال کےبجٹ کا حجم 4ہزار778ارب روپے ہوگا

آئندہ مالی سال کےبجٹ کا حجم 4ہزار778ارب روپے ہوگا

آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ کا حجم 4ہزار778ارب روپے ہوگا جس میں سے ایک ہزار ایک ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے لئے رکھے گئے ہیں جبکہ ملکی و غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لئے 14سو ایک ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی 2 مختلف تجاویز زیرغور ہیں ۔پہلی تجویز میں10فیصد اضافے کے ساتھ ایڈہاک ریلیف ضم کیا جائے گا جبکہ دوسری تجویز ایڈہاک ریلیف تنخواہ میں ضم کرنے کے بعد موجودہ تنخواہ میں10فیصد اضافہ زیر غور ہے۔

بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ 26مئی کے اجلاس میں دے گی،ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 15فیصد اضافے کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز ہے جو تقریباً 39سو ارب روپے بنتا ہے۔ اس اس سلسلے میں حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔

بجلی، زراعت اور دیگرشعبوں کے لئے سبسڈی اور گرانٹ کیلئے 230ارب روپے مختص کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے 123ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔

بے گھر افراد کی بحالی اور سیکیورٹی انتظامات کے لیے 90ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شرح نمو اور افراط زر کا ہدف6فیصد تجویز کیا جا رہا ہےجبکہ مالی خسارہ 4عشاریہ ایک فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2 اعشاریہ 6فی صد تجویز کیا جا رہا ہے۔

2017-18ء میں دفاع کے لئے 940 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

مزید خبریں :