24 مئی ، 2017
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کل رواں مالی سال کا اقتصادی سروے جاری کریں گے، اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال شرح نمو 5اعشاریہ 3فی صد رہی جو گزشتہ 8سال میں سب سے زیادہ ہے ۔
مالی سال 18-2017 ءکا بجٹ 26مئی پارلیمینٹ میں پیش کیا جائے گی، بجٹ کا حجم 47کھرب 78ارب روپے ہوگا۔
ترقیاتی بجٹ کے لیے 10کھرب ایک ارب روپے ہے، قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 14کھرب ایک ارب روپے اور دفاع کے لیے 9کھرب 40ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ تجاویز کی منظوری 26مئی کو پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔