کھیل
08 جولائی ، 2012

تیسرا ٹیسٹ:پاکستان226رنز بناکر آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ:پاکستان226رنز بناکر آؤٹ

پالی کیلے …تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کی پوری ٹیم226رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسد شفیق 75 اور کپتان مصباح الحق 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پریرا نے4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پالی کیلے میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان جے وردنے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کے پہلے ہی سیشن میں سری لنکن بالرز نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مشکلات میں ڈال دیا، مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 35 کے اسکور پر گری، محمد حفیظ 22 اور توفیق عمر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ایک موقع پر صرف 56 کے مجموعی اسکور پر 4 ٹاپ آرڈر بیٹسمین پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔ اظہر علی اور یونس خان بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے۔ پانچویں وکٹ کی شراکت میں کپتان مصباالحق اور اسد شفیق نے قیمتی 85 رنز کا اضافہ کیا، مصباح الحق 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسد شفیق سری لنکن بالرز کے سامنے مزاحمت پیش کرتے رہے لیکن دوسری جانب وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئیں اور پوری ٹیم 226 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسدشفیق 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پریرا نے 4 اور ہیراتھ نے3وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :