کھیل
08 جولائی ، 2012

پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز پرفیکا کے تحفظات مسترد

پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز پرفیکا کے تحفظات مسترد

کراچی…کرکٹ آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاک آسٹریلیا سیریز کے بارے میں اُٹھنے والے تحفظات کو مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن اور کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا کی جانب سے تحفظات سامنے آئے۔ کسی نے میچوں کے تاخیر سے ختم ہونے کو کھلاڑیوں کے لئے نقصان دہ قراردیا تو کسی نے کہا کہ رات گئے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو خطرہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا سے تمام ترصلاح مشورے کے بعد شیڈول کا اعلان کیا۔ تحفظات سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے ، سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔

مزید خبریں :