08 جولائی ، 2012
لاہور…پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل نے اٹھارہ کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان بلائنڈکرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ اٹھارہ کرکٹرز کو تین کٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے کٹگری کو 14 ہزار، بی کو 12 ہزار جبکہ سی کٹگری کے کرکٹرز کو دس ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔اے کٹگری میں ذیشان عباسی ، نثار علی ، محمد ظفر، محمد اکرم ، بی میں مسعود جان ، محمد وقاص، عامراشفاق، انیس جاوید ، عرفان مجید ،محمد جمیل، مظفرعلی ، افتخارحسین ، جبکہ سی کٹگری میں طاہر علی ، ارسلان جاوید ، ادریس سلیم ، علی مرتضے محمد زوہیب اورگلاب خان شامل ہیں۔