کھیل
08 جولائی ، 2012

عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئرزکی فتوحات

 عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئرزکی فتوحات

دوحہ…قطر کے شہر دوحہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئرزکی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔دوحہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں پاکستان کے چار کھلاڑی تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے دانش اطلس نے امریکا کے میسون رپکا کو گیارہ۔ چھ، گیارہ۔ ایک اور گیارہ تین سے شکست دی۔ ناصر اقبال نے جرمنی کے کولاس ورتھ کو زیر کیا،ناصر کی فتح کا اسکور گیارہ تین، گیارہ پانچ اور گیارہ چار رہا۔ ایک اور میچ میں حمزہ بخاری نے ہم وطن شاہ جہاں خان کو شکست دی۔ پاکستان کے طیب اسلم نے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں ، انہوں نے گوئٹے مالا کے جوز اینریک کو دوسرے راؤنڈ میں زیر کیا۔

مزید خبریں :