پاکستان
08 جولائی ، 2012

اسلام آباد: رحمان ملک بغیر چیکنگ 5 ناکوں سے گزر گئے، عملہ معطل

اسلام آباد: رحمان ملک بغیر چیکنگ 5 ناکوں سے گزر گئے، عملہ معطل

اسلام آباد … سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے بغیر اطلاع وفاقی دارالحکومت کے ناکوں کا معائنہ کیا اور بغیر چیکنگ کے 5 ناکوں سے گزر گئے، رحمان ملک نے تمام ناکوں پر تعینات عملے کو معطل کردیا۔ سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک نے دفاع پاکستان کونسل کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ آج شام 6 بجے اسلام آباد میں داخلے کیلئے جانچ پڑتال کی جائے گی اور اسلام آباد پولیس کو شناختی کارڈ دکھانے پر ہی داخلہ ہوگا۔ سینئر مشیر داخلہ نے نجی کار میں بغیر پروٹوکول کے ناکوں کا دورہ کیا تو 5 ناکوں سے بغیر چیکنک ہوئے نکل گئے، جس پر سینئر مشیر داخلہ نے تمام ناکوں کے عملے کو معطل کردیا اور ڈی آئی جی سیکیورٹی کو تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

مزید خبریں :