پاکستان
08 جولائی ، 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا، غلام احمد بلور

نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا، غلام احمد بلور

پشاور … وفاقی وزیر برائے ریلوے غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا، مخالفت کرنے والے پہلے خود امریکی ڈالروں کے عوض افغانستان اور روس میں جنگوں میں ملوث رہے ہیں۔ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی تقریب کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے ریلوے کا کہناتھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ قوم کے مفاد میں کیا گیا اس کے خلاف جلسے جلوس کرنے والے پہلے خود روس اور افغانستان میں جنگیں کراتے رہے ہیں۔ انہوں کہا کہ نیٹو سپلائی کیلئے ریلوے کی طرف سے تعاون کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

مزید خبریں :