پاکستان
08 جولائی ، 2012

مستونگ: جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن چھ ملزمان ہلاک ، مغوی ڈاکٹر بازیاب

مستونگ: جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن چھ ملزمان ہلاک ، مغوی ڈاکٹر بازیاب

مستونگ …ضلع مستونگ اور بولان میں قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ کاروائی کے نتیجے میں چھ ملزمان ہلاک ہوگئے، کاروائی میں ایک مغوی ڈاکٹر بازیاب ہوا، جبکہ چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان فرنٹئیر کور بلوچستان کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر ایف سی نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مدد سے گزشتہ شب تحصیل مستونگ کے علاقے کابو اور بولان کے علاقے پیر غیب میں جرائم پیشہ عناصرکے کیمپوں کے خلاف کاروائی کی گئی ،کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعدچھ ملزمان اوراغواء کار ہلاک ہو گئے جبکہ اس کاروائی میں مستونگ سے اغواء ایک ڈاکٹر بازیاب کرلیاگیا اور چندمشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیاگیا ہے مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے اورتفتیش جاری ہے ترجمان کے مطابق تخریب کاری میں ملوث کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی گئی ہے اورتخریب کاری،اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث گروہوں کی کمین گاہوں کا صفایا کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :