پاکستان
09 جولائی ، 2012

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج شام 5 بجے ہورہے ہیں

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج شام 5 بجے ہورہے ہیں

اسلام آباد … سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہورہے ہیں، قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں توہین عدالت قانون میں ترمیم کا بل اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد کے اقدامات کو قانونی تحفظ دینے کا آرڈیننس بھی شامل ہے۔ ایوان زیریں کا اجلاس شام 5 بجے شروع ہوگا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق صدر، وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ اور وزراء کو توہین عدلت سے مستثنیٰ قرار دینے کا حکومتی بل ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 26 اپریل سے 19 جون کے دوران سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے اقدامات کو تحفظ دینے کا آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا، تاہم دوہری شہریت والوں کے رکن پارلیمنٹ بننے پر پابندی ختم کرنے کا ترمیمی بل ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا ۔ ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس بھی شام 5 بجے شروع ہوگا، توہین عدلت ترمیمی بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :