دنیا
09 جولائی ، 2012

امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید گرمی، 42 افراد ہلاک

امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید گرمی، 42 افراد ہلاک

واشنگٹن. . . . امریکا کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں گرمی کی وجہ سے 42 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے مشرقی ساحل سے وسطی امریکا کی کئی ریاستیں ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور اب تک گرمی سے 42 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ شدید گرمی کی وجہ سے فصلیں جھلس گئی ہیں اور ریل کی پٹریوں کو بھی کئی مقامات پر نقصان پہنچا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد شامل ہیں جو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اپنے گھروں میں ایئر کنڈیشنر استعمال نہ کرسکے۔ گرمی کی شدت سے 10 ہلاکتیں شکاگو‘ 10 ریاست میری لینڈ اور 10 ورجینامیں ہوئیں۔ اوہایو‘ پینسلوینیا اور وسکانسن میں 9 افرد اور 2 افراد ٹینیسی میں ہلاک ہوئے۔ ریاست انڈیانا میں ایک4 مہینے کی بچی دم توڑ گئی۔

مزید خبریں :