پاکستان
05 جون ، 2017

نہال ہاشمی یو ایس بی لہراتے رہے، مگر کسی صحافی کو نہیں دی

نہال ہاشمی یو ایس بی لہراتے رہے، مگر کسی صحافی کو نہیں دی

سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی میڈیا سے گفتگو کے دوران مکمل تقریر کی حامل یو ایس بی لہراتے رہے، صحافیوں کو دکھاتے رہے مگر کسی کو یہ ویڈیو نہیں دی۔

صحافی 14منٹ کی مبینہ مکمل تقریر کی ویڈیو مانگتے رہے مگر نہال ہاشمی دیے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

نہال ہاشمی کا دعویٰ تھا کہ 14منٹ کی پوری تقریر سے بیان سمجھ میں آئے گا، ن لیگ کے سینیٹر صحافیوں کے مانگنے کے باوجود ویڈیو دیے بغیر ہی چلے گئے۔

نہال ہاشمی نے مکمل تقریر کی مذکورہ ویڈیو تاحال انٹرنیٹ پر بھی جاری نہیں کی ہے۔

 

مزید خبریں :