09 جولائی ، 2012
پشاور…جنوبی وزیرستان سے شورش کے باعث نقل مکانی کرنے والے مزید1ہزار 216خاندانوں کو 16 جولائی سے واپس بھیجاجائے گا۔فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق شورش کے باعث جنوبی وزیرستان سے 69ہزار 279خاندانوں نے نقل مکانی کی تھی۔امن کی بحالی کے بعد 8ہزار 158خاندانوں کو پہلے ہی ان کے علاقوں کو واپس بھیج دیا گیاہے۔ایف ڈی ایم اے کے مطابق متاثرین کی واپسی کاعمل سولہ جولائی سے شروع کیا جائے گاجس کے دوران 1ہزار216مزید خاندانوں کو جنوبی وزیرستان کے دس علاقوں کو واپس بھیجاجائے گا۔واپس جانے والے متاثرین کو فری ٹرانسپورٹ،نان فوڈ آئٹمز اور دو مہینے کی خوراک مفت دی جائے گی۔