پاکستان
09 جولائی ، 2012

صدر زردری کی پارلیمانی کمیٹی اور فخر الدین جی ابراہیم کو مبارکباد

صدر زردری کی پارلیمانی کمیٹی اور فخر الدین جی ابراہیم کو مبارکباد

کراچی … صدر آصف علی زرداری نے چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق پر پارلیمانی کمیٹی کے ارکان اور فخر الدین جی ابراہیم کو مبارکباد دی ہے۔ صدر زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر بالغ نظری اور دانشمندی کا ثبوت دیا۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرداری نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے آزاد اور شفاف الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے اتفاق رائے سے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر ناگزیر تھا۔ صدر زرداری نے فخر الدین جی ابراہیم کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے نامزدگی ان کی اہلیت کا ثبوت ہے۔ صدر نے فخر الدین جی ابراہیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیاہے۔

مزید خبریں :