13 جون ، 2017
حکومت بلوچستان کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر اطلاعات ہیں کہ چینی جوڑے کو قتل کردیاگیاہے تاہم لاشیں ملنے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ اس جرم کے پیچھےجو لوگ ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
انوار الحق کاکڑکے مطابق داعش کے پیج پر چینی جوڑےکی ہلاکت کی خبر جاری ہوئی ہے، تاہم اس حوالے سے کہنا قبل از وقت ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ چینی حکام سے رابطے میں ہیں۔