09 جولائی ، 2012
اسلام آباد … قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ فخرالدین جی ابراہیم کا بطور چیف الیکشن کمشنر متفقہ انتخاب خوش آئند ہے۔ چوہدری نثار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فخر الدین جی ابراہیم پاکستان اور جمہوریت کے ساتھ مخلص ہیں، مسلم لیگ ن نے ایوان کے اندر اور باہر تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کر کے فخر الدین جی ابراہیم کا نام تجویز کیا تھا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوشش ہوگی کہ عبوری حکومت کیلئے بھی ایسی ہی شخصیت کا نام تجویز کیا جائے ۔