پاکستان
09 جولائی ، 2012

نیٹو سپلائی پر کوئی پریشانی نہیں، نیٹو افواج واپس جارہی ہیں، رحمان ملک

نیٹو سپلائی پر کوئی پریشانی نہیں، نیٹو افواج واپس جارہی ہیں، رحمان ملک

اسلام آباد … مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پر پریشانی کی کوئی بات نہیں، نیٹو افواج افغانستان سے واپس جا رہی ہیں، انہوں نے گجرات میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کو دہشت گردی قرار دیا۔ پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ گجرات میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی تحقیقات کی جارہی ہے، ”شریعت یا شہادت“ کے نام سے نئی تنظیم سامنے آئی ہے، گجرات واقعہ پر ڈی پی او سے رپورٹ طلب کی گئی ہے، ضرورت پڑی تو دیگر ایجنسیز سے بھی مدد لی جائے گی۔ نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق رحمان ملک کا کہنا تھا کہ یہ کابینہ کی دفاعی کمیٹی نے بحال کی اور اچھی بات یہ ہے کہ نیٹو افواج افغانستان سے واپس جارہی ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نیٹو کنٹینرز کے ذریعے 70فیصد سامان افغانستان سے واپس جائے گا۔

مزید خبریں :