پاکستان
09 جولائی ، 2012

فخرالدین جی ابراہیم کے نام پر اتفاق جمہوری عمل کا تسلسل ہے، اسفندیار

 فخرالدین جی ابراہیم کے نام پر اتفاق جمہوری عمل کا تسلسل ہے، اسفندیار

اسلام آباد…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے چیف الیکشن کمشنرکے عہدے کے لئے فخرالدین جی ابراہیم کے نام پرپارلیمانی کمیٹی کے اتفاق کوجمہوریت کے تسلسل کی ضمانت قراردیاہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنرچیف الیکشن کمشنر کامتفقہ تقررتمام سیاسی جماعتوں کے یکساں موٴقف کانتیجہ ہے۔اور فخرالدین جی ابراہیم کے نام پر پارلیمانی کمیٹی کا اتفاق جمہوری عمل کا تسلسل ہے۔اسفندیارولی نے کہا کہ فخرالدین جی ابراہیم غیرجانبدار،دیانتدار اور آئین وقانون پرعبوررکھنے والی شخصیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ان کے چیف الیکشن کمشنرکے طورپرتقررپراطمینان کااظہارکرتی ہے۔

مزید خبریں :