پاکستان
15 جون ، 2017

نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے لکھی تقریر پڑھی، عمران خان

نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے لکھی تقریر پڑھی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے کوئی نئی چیز پیش نہیں کی،انہوں نے پہلے سے لکھی ہوئی تقریر پڑھی۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نتھیا گلی میں نمائندہ ’جیونیوز‘ سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ قطری کاخط ان کا دفاع تھا، قطری نہیں آرہا،اب ان کے پاس بتانے کوکچھ نہیںکہ لندن محلات خریدنے کے لیے پیسے کیسے گئے؟

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جے آئی ٹی سے باہر آکر میڈیا ٹاک کی،شرمناک بات یہ ہے کہ یہ اسے اپنے خلاف سازش بتارہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ یہ دو ہی طرف اشارہ کررہے ہیں یعنی فوج اور عدلیہ کہ وہ سازش کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب نئے آرمی چیف اور نئے چیف جسٹس آئے تو مریم نواز نے ٹویٹ کی کہ اندھیری رات نکل گئی ، طوفان نکل گیا۔

عمران خان نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ اب حالات اچھے ہوگئے ، نئے آرمی چیف بھی آئے اور چیف جسٹس بھی آئے ان پر انہیں پورا اعتماد تھا، آج یہ انہی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

مزید خبریں :