09 جولائی ، 2012
پشاور…خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے چیلنجزکے باوجودجی ڈی پی کاچارفیصدتعلیم کے لئے مختص کرکے ملک بھرمیں مثال قائم کردی ہے۔امیرحیدرہوتی پشاورمیں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اسٹوڈنٹس طلبہ کومیڈلزدینے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ انتہاپسندعناصرنے تعلیم و صحت کی سہولیات کے فقدان اورگورننس کی خامیوں کابھرپورفائدہ اٹھایا۔تاہم صوبائی حکومت یہ خلاء پرکرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کافنڈتین ارب سے بڑھاکر پانچ ارب کردیاگیاہے جبکہ جی ڈی پی کاچارفیصدتعلیم کے لئے مختص کیاگیاہے۔وزیراعلٰی نے گولڈمیڈل حاصل کرنے والے ڈاکٹرزکوصوبے کاسفیرقراردیااوراس امیدکااظہارکیاکہ وہ مستقبل میں اپنی صلاحیتیں دکھی انسانیت کے لئے وقف کریں گے۔