پاکستان
09 جولائی ، 2012

گجرات سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پرحملے کا مقدمہ درج

گجرات…گجرات میں دریائے چناب کے قریب سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 7 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، کیمپ پر حملے میں 7 فوجی اور ایک پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا تھا۔ سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کا مقدمہ تھانہ صدر گجرات میں لیفٹیننٹ صائم احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق کار اور موٹرسائیکل پر سوار 6 نامعلوم افراد نے پیر کی صبح ساڑھے پانچ بجے فوجی کیمپ پر حملہ کر کے 7 فوجیوں کو جاں بحق کردیا تھا، ملزمان نے فرار ہوتے وقت دریائے چناب کے پل پر ایک پولیس اہل کار کو بھی قتل کردیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر آباد میں دریائے چناب کے قریب فوج کی ریسکیو پارٹی ، اس فوجی پائلٹ کی تلاش کررہی تھی جو 23 مئی کو ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے کے بعد سے لاپتا ہے۔

مزید خبریں :