09 جولائی ، 2012
کراچی…لعل شہبازقلندر کے 760ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کے موقع پرایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر میڈیکل ایڈکمیٹی اورخدمت خلق فاوٴنڈیشن کی جانب سے سہ روزہ طبّی کیمپ قائم کر دیاگیاہے ایم کیو ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق سہ روزہ طبّی کیمپ میں جان بچانے والی قیمتی ادویات ،جدیدطبّی آلات ومشینری اورخدمت خلق فاوٴنڈیشن کی ایمبولینس سروس کی سہولت بھی رکھی گئی ہے ،طبّی کیمپ میں میڈیکل ایڈکمیٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف امراض کے ماہرڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان موجودہیں جوکیمپ میں آنیوالے زائرین کامکمل معائنہ کرکے انہیں ادویات مفت فراہم کررہے ہیں۔ایم کیو ایم کی میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان کو انہیں کیمپ کے انعقادپرقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔