پاکستان
09 جولائی ، 2012

رمضان المبارک میں چینی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہیگی،سینیٹ قائمہ کمیٹی

 رمضان المبارک میں چینی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہیگی،سینیٹ قائمہ کمیٹی

اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی اور یوٹیلٹی اسٹورز کو 50 ہزار ٹن کی بجائے 75 ہزار ٹن چینی فراہم کی جائے گی جبکہ مزیدچینی ضرورت کے مطابق جاری کردی جائے گی۔ سینیٹر غلام علی کے زیر صدارت اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین طاہر رضا نقوی نے بریفنگ میں بتایا کہ 6 لاکھ 77 ہزار ٹن چینی مقامی طور پر خریدی جا رہی ہے۔ اب تک 4 لاکھ 77 ہزار ٹن چینی کی خریداری کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ 2 لاکھ ٹن چینی کی خریداری کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اکتوبر سے مارچ تک 79 ارب روپے کی یوریا کھاد درآمد کی گئی ۔ اجلاس میں اسٹیٹ لائف انشورنس کے چیئرمین شاہد صدیقی نے بریفنگ میں بتایا کہ صارفین اور کمپنی کے درمیان 134 مقدمات وفاقی محتسب میں زیر سماعت ہیں۔ سینیٹر حاجی غلام علی، حسیب خان، جہانگیر بدر اور اسلام الدین شیخ نے کہاکہ ملک بھر کے تمام اضلاع میں ضلعی ایوان ہائے صنعت و تجارت قائم کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید خبریں :