پاکستان
09 جولائی ، 2012

جعفرآبادنادرا آفس کی غفلت ،چار سال گزرگئے کارڈ نہ ملے

جعفرآباد…جعفرآباد نادرا آفس کی غفلت کے باعث سینکڑوں افراد کو چار سال گزرنے کے بعد بھی شناختی کارڈ نہ ملنے کے باعث متاثرین نے نادرا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔ خمیسہ خان کی قیادت میں کئے گئے احتجاج میں سینکڑوں متاثرین شامل تھے۔ متاثرین نے اپنے ٹوکن دکھاتے ہوئے کہا کہ چار سال گزرنے کے بعد نادرا کے حکام سینکڑوں افراد کو شناختی کارڈ فراہم نہیں کرسکے ہیں۔ اور وہ روزانہ کئی کلومیٹر سفر طے کرنے بعد نادرا آفس کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ مگر اتنی بڑی غفلت پر نادرا انچارج کی بے بسی عیاں ہے۔

مزید خبریں :