09 جولائی ، 2012
کوئٹہ… بلوچستان کے میدانی علاقوں میں قیامت خیز گرمی کا سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے۔ بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد،نصیرآباد ، جھل مگسی، بولان ، اور سبی کے علاقے گزشتہ کئی ہفتوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید گرمی کے باعث برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کاروباری مراکز ٹھپ اور عوام بے حال ہوگئے ہیں۔ ان علاقوں میں روزانہ 16سے 18گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے۔