10 جولائی ، 2012
سرگودھا. . . . سرگودھا پولیس سابق رکن پنجاب اسمبلی اسلم مڈھیانہ کو لاہورسے بھلوال لے گئی ہے جہاں انہیں درخت چوری کے مقدمے میں آج عدالت کے سامنے پیش کیا جائیگا۔اسلم مڈھیانہ کو پیش کرنے کا حکم بھلوال کے سول جج نے جاری کیا تھا ۔ یہ حکم ملتے ہی سرگودھا پولیس اسلم مڈھیانہ کو لینے لاہور پہنچ گئی ۔ اسلم مڈھیانہ ٹیچر تشدد کیس میں پہلے ہی گرفتارہیں اورعارضہ قلب کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔ ادھر رکن پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں ہے ، وزیر اعلی سے انصاف کوئی توقع نہیں۔