10 جولائی ، 2012
پشاور… پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں پرائمری اسکول کو بم سے اڑادیا تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ہوا۔ شرپسندوں نے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں واقع ماشو گگر کے ایک پرائمری اسکول کی دیوار کے ساتھ بارودی مواد نصب کیاتھا جو زور دار دھماکیسے پھٹا۔ دھماکے سے اسکول کو جزوی نقصان پہنچا۔