پاکستان
10 جولائی ، 2012

حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات جاری

حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات جاری

سیہون … سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات جاری ہیں۔۔عرس کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے زائرین مزار پر حاضری دینے پہنچ رہے ہیں۔۔حضرت لعل شہباز قلندر کے 760ویں عرس کے موقع پر ایک بار پھر زائرین بڑی تعداد میں اپنے دل کی مرادیں لیے مزار پہنچ رہے ہیں اور دھمالیں ڈال رہے ہیں۔ مزار پر زائرین کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔۔عرس کے دوسرے روز آج ادبی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں سندھ بھر سے ادیب اور دانشور شرکت کریں گے۔عرس کا افتتاح گزشتہ روز قام مقام گورنر سندھ نثار کھوڑو نے مزار پر چادر چڑھا کر کیا تھا۔

مزید خبریں :