پاکستان
10 جولائی ، 2012

عبدالستار ایدھی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

عبدالستار ایدھی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

کراچی… معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو مختلف چیک اپ کے بعد ایس آئی یوٹی سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ عبدلستار ایدھی کی کچھ دن قبل طبیعت بگڑگئی تھی جس کے باعث کل انہیں ایس آئی یوٹی منقل کیا گیا تھا، عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ عبدالستار ایدھی کی طبیعت اب بالکل ٹھیک ہے اور دفتر جوائن کرسکتے ہیں، جبکہ عبدلاستار ایدھی کا کہنا تھا کہ معمول کے چیک اپ کے لئے آیا تھا اور اب میں باکل ٹھیک ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ ادیب رضوی اور ان کی ٹیم نے بڑی محنت کی ۔

مزید خبریں :