پاکستان
10 جولائی ، 2012

پنجاب ،خیبرپختونخوا میں بارش کے باوجود گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی

پنجاب ،خیبرپختونخوا میں بارش کے باوجود گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی

کراچی… ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کے باوجود گرمی کی شدت میں کمی نہیں ہوسکی ہے۔سندھ کے شہروں دادو،جیکب آباد،لاڑکانہ،نواب شاہ اور سکھر بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ گرمی سے تنگ آئے لوگ ٹھنڈے مشروبات اور برف مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم ایک بار پھر گرم ہوگیا ہے۔دن بھر گرمی کی وجہ سے بازاروں میں سناٹا رہتا ہے۔ ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود جبکہ نشیبی علاقوں میں خوشگوار ہے۔

مزید خبریں :