پاکستان
10 جولائی ، 2012

پاک فوج کے شہداء پر ناز ہے، شہباز شریف

پاک فوج کے شہداء پر ناز ہے، شہباز شریف

سرگودھا… وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں پاک فوج کے شہداء پر ناز ہے،حکومت ان شہیدوں کا قرض ادا نہیں کر سکتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بات سرگودھا میں پاک فوج کے شہید صوبے دار ماجد حسین کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد کہی۔ ماجد حسین پیر کے روز گجرات میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سرگودھا کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ٹراما سینٹر، اسپورٹس اسٹیڈیم اور اسپیشل ایجوکیشن سنٹر سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ بھی کیا۔

مزید خبریں :