پاکستان
21 جون ، 2017

پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے 45 دن کیا کیا؟

پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے 45 دن کیا کیا؟

پاناما کیس میں جے آئی ٹی نے 45دن کیا کیا؟ وزیراعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پیشیاں، کیا نتیجہ نکلا؟جے آئی ٹی کل سپریم کورٹ میں تیسری رپورٹ جمع کرائے گی۔

سپریم کورٹ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ مقررہ 60دن کی مدت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، تصویر لیک معاملے پر حسین نواز کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی پہلی 15 روزہ رپورٹ سپریم کورٹ میں 22 مئی کوپیش کی گئی، دوسری رپورٹ 7 جون کوپیش کی گئی،اب تیسری رپورٹ 22جون کو سپریم کورٹ کے عملدر آمد بنچ میں پیش کی جا رہی ہے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی پیش ہوچکے ہیں۔

اس سے پہلے وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز 5 بار اور حسن نواز 2بار مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

وزیراعظم کے قریبی عزیز طارق شفیع کلاس فیلو سعید احمد چمن، جاوید احمد کیانی اور دیگر بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوچکے ہیں ۔

اب وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر، ایف آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک بھی جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔

مزید خبریں :