10 جولائی ، 2012
پشاور… بھتہ وصولی کے خلاف پبلک ٹرانسپورٹرز نے کارخانو مارکیٹ پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ٹرانسپورٹرز نے کارخانو مارکیٹ کے قریب جمرود روڈ پر بسیں کھڑی کرکے ٹریفک بلاک کردی۔ مظاہرین کاکہناتھا کہ بھتہ خور فی بس ایک سو بیس روپے وصول کررہے ہیں اور انہیں پولیس کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔ ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھتہ وصولی کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔