10 جولائی ، 2012
اسلام آباد… توہین عدالت کے خلاف نئی قانون سازی سے متعلق حکومت کے پیش کردہ ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔ حکومت نے امتناع توہین عدالت کے ترمیمی بل مجریہ 2012ء کو گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش کرکے منظور بھی کرالیا تھا، اس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس بل کا مقصد قانون کی عمل داری میں رکاوٹ ڈالنا ہے، درخواست میں کہاگیا ہے کہ نئی قانون سازی امتیازی ہے اور یہ برابری کے اصولوں کے بھی خلاف ہے، بل کا مقصد ، عدلیہ کی آزادی کو کم کرنا ہے ، عدالت اسے آئینی آرٹیکل 8 کے خلاف قرار دے کر کالعدم کرے۔