پاکستان
10 جولائی ، 2012

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کوہاٹ ٹنل کی مرمت کرنے کا حکم

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا کوہاٹ ٹنل کی مرمت کرنے کا حکم

پشاور… پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کوہاٹ ٹنل کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے این ایچ اے کو بیس دنوں کے اندر ٹنل کی مرمت کرنے کا حکم دیا ہے۔ کوہاٹ ٹنل سے متعلق از خودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس نے کہا کہ کوہاٹ ٹنل کا ایگزاسٹ اور لائٹنگ سسٹم ناکارہ ہوچکا ہے #لیکن اس کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔چیف جسٹس نے این ایچ اے کوحکم دیا کہ 31 جولائی تک کوہاٹ ٹنل کی مرمت اور آرائش کرکیاسے اصلی حالت میں بحال کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی سی او اور ڈی او آر کوہاٹ کمیٹی بنا کر کوہاٹ ٹنل کی بحالی اور مرمت کی نگرانی کرے۔

مزید خبریں :