پاکستان
10 جولائی ، 2012

اگلا سال الیکشن کا ہوگا، دوہری شہریت والے الیکشن لڑیں، چوہدری شجاعت

اگلا سال الیکشن کا ہوگا، دوہری شہریت والے الیکشن لڑیں، چوہدری شجاعت

اسلام آباد … مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اگلا سال الیکشن کا ہو گا، موسم اچھا ہونا چاہئے، دوہری شہریت والے الیکشن لڑیں لیکن ان کے پاس حکومتی عہدہ نہیں ہونا چاہئے۔ چوہدری شجاعت حسین اسلام آباد میں ق لیگ کے مرکزی دفتر میں وزیر اعظم کے مشیر امتیاز رانجھا کے اعزاز میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کا معاملہ اتحادی جماعتوں اور دوست ممالک کی مشاورت سے حل ہوا ہے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ ق لیگ اتحادیوں اور پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکا اتفاق رائے سے فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کا معاملہ اب عدالت میں ہے۔اس موقع پر سینٹر مشاہد حسین نے کہا کہ امریکا افغانستان میں ناکام ہو چکا ہے، ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ بلوچستان میں پاکستان کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔

مزید خبریں :