دنیا
28 جون ، 2017

وینزویلا میں پولیس اہلکار کا ہیلی کاپٹر سے سپریم کورٹ پر حملہ

وینزویلا میں پولیس اہلکار کا ہیلی کاپٹر سے سپریم کورٹ پر حملہ

وینزویلا میں پولیس اہلکار نے ہیلی کاپٹر سے سپریم کورٹ پر حملہ کردیا، صدر وینزویلا نے سپریم کورٹ پر حملے کو دہشت گرد حملہ قرار دے دیا، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکومت مخالف پولیس اہلکار نے پولیس ڈپارٹمنٹ کا ہیلی کاپٹر چرا کر سپریم کورٹ، وزارت داخلہ اور وزارت انصاف کی عمارتوں پر گرینیڈ اور گولیاں برسائیں۔

صدر وینزویلا نے سپریم کورٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لیے تمام مسلح افواج کو فعال کردیا ہے۔

اس سے قبل وینزویلا کے صدر کے خلاف کئی ماہ سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں، مظاہروں میں اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :