پاکستان
10 جولائی ، 2012

سپریم کورٹ کی لاپتہ افراد کے مسئلے پر توجہ خوش آئند ہے، لشکری رئیسانی

سپریم کورٹ کی لاپتہ افراد کے مسئلے پر توجہ خوش آئند ہے، لشکری رئیسانی

کوئٹہ … نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک انسانی المیہ ہے، تاہم یہ خوش آئند ہے کہ سپریم کورٹ اس مسئلے کی جانب بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ یہ بات نوابزادہ لشکری رئیسانی نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان میں امن و امان سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ وہ ریاست کے تمام اداروں سے مایوس ہوگئے تھے تاہم آج عدالت عظمیٰ میں سماعت کے موقع پر دیکھا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر سپریم کورٹ بھرپور توجہ دے رہی ہے، لوگوں کو لاپتہ کرنا، مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے اشارے وفاقی حکومت کے تحت اداروں کی سمت جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو لاپتہ کرنے، مسخ شدہ لاشیں پھینکنے اور صوبے میں جائیدادیں خریدنے والوں کے خلاف انکوائری ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے ان کے لواحقین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تو بلوچستان کے علاوہ سندھ میں بھی لوگوں کو لاپتا کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :