10 جولائی ، 2012
کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے ارباب غلام رحیم نااہلی کیس میں اضافی درخواست پر دلائل سننے کے بعد دوبارہ فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس حسن اظہررضوی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ارباب غلام رحیم کی نااہلی کے خلاف فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد اضافی درخواست کی سماعت کی۔ارباب غلام رحیم کے وکیل رشید اے رضوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی فیصلے میں سپریم کورٹ کے دوججوں کے فیصلے کا اطلاق ارباب غلام رحیم کیس پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ اسپیکر کی رولنگ ہاوٴس کا اندروانی معاملہ نہیں ہے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سرور خان نے دلائل میں کہا کہ آرٹیکل 64 کی شق دو کے تحت ہاوٴس نے پٹیشنر کو نااہل قراردیا ہے جبکہ درخواست گزار کے وکیل کی تمام دلائل اسپیکر کے فیصلے سے متعلق ہیں۔عدالت نے اضافی دلائل سننے کے بعد فیصلہ دوبارہ محفوظ کرلیا اور درخواست گزار کے وکیل کو عدالتی فیصلوں کے حوالے کی نظیریں تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔