پاکستان
12 جولائی ، 2017

عمران خان نا اہلی کیس: سپریم کورٹ میں مقدمہ چلنے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی

عمران خان نا اہلی کیس: سپریم کورٹ میں مقدمہ چلنے پر الیکشن کمیشن میں سماعت ملتوی

 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ میں یکساں مقدمہ چلنے پر 21 اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔

چیف الیکشن کمیشن جسٹس (ر) سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی جس میںتحریک انصاف کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری پیش ہوئے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے اسی نوعیت کا مقدمہ سپریم کورٹ میں چلنے سے متعلق استفسار کیا جس پر تحریک انصاف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ میں اسی نوعیت کا مقدمہ زیر سماعت ہے، سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی روزانہ سماعت شروع ہوگئی تو پھراس کیس میں تاخیر ہوگی۔

پی ٹی آئی وکیل کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا یہ دیکھنا ہوگا کہ سپریم کورٹ میں کیس پر کیا کارروائی چلتی ہے اور اس کا اثر یہاں پر چلنے والے کیس پر بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف خود بات نہیں کرتے ہمارے پاس درخواست آئے تو سننا پڑتی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے سپریم کورٹ میں یکساں مقدمہ چلنے پر عمران خان نااہلی کی درخواست کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :