دنیا
11 جولائی ، 2012

شام میں17 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں،حقوق انسانی کی تنظیم

بیروت… شام کے حوالہ سے انسانی حقوق کی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ 16 ماہ کے دوران صدر بشارالاسد کے خلاف بغاوت میں 17 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن حامی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 11897 سویلین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 884 منحرفین بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں میں صدر بشارالاسد کے حامی سویلین و حکومتی اہلکار بھی شامل ہیں تاہم انسانی حقوق کی تنظیم کو ان کی تعداد کے بارے میں علم نہیں صرف اپوزیشن اور منحرفین کے اعداد و شمار اکٹھے کر لئے گئے ہیں جبکہ شام کے حکام کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعات اور حملوں میں اب تک سکیورٹی فورسز کے 2600 اہلکار ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اپریل تک ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار بتائی تھی۔

مزید خبریں :