پاکستان
16 جولائی ، 2017

پاناما کیس: جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے کے بعد پیر کو پہلی سماعت

پاناما کیس: جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے کے بعد پیر کو پہلی سماعت

اسلام آباد: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی پاناما کیس پر رپورٹ جمع ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں پہلی سماعت پیر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا تین رکنی عمل درآمد بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سماعت صبح ساڑھے نو بجے کرے گا جس کے نوٹسز فریقین کو جاری کیے جاچکے ہیں۔

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی آف شور کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد جے آئی ٹی نے 60 روز میں رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرادی۔

حتمی رپورٹ کے کل دس والیم ہیں، 9 پبلک کیے جاچکے تاہم ایک  تاحال خفیہ ہے۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے اثاثے ان کے ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، ان کے خلاف ریفرنس نیب میں بھجوایا جائے۔

سپریم کورٹ  کا عمل درآمد بنچ جے آئی ٹی کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لے گا جبکہ فریقین کے وکلا دلائل دیں گے۔

توقع کی جارہی ہے کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ ن رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔

 

 

 

مزید خبریں :