پاکستان
11 جولائی ، 2012

کراچی: حب چوکی کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

کراچی: حب چوکی کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

کراچی … حب چوکی کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے، 10 زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ حب چوکی بس اسٹاپ نمبر 2 پر سپارکو بس کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی عامر فارقی کے مطابق دھماکے کی جگہ تباہ شدہ سائیکل موجود ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے سپارکو کی بس کو شدید نقصان پہنچا، 10 زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیاگیا جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ سول اسپتال منتقل کئے جانے والوں میں محمد پرویز، فیصل، سلیم ، عبدالغفور، واحد، سید ہارون ، سید علی،پیر محمد، وسیم اور ثاقب شامل ہیں۔جبکہ باقی زخمیوں کو مرشد اسپتال منتقل کیا گیا۔ سپارکو حکام بریگیڈیئر جیلانی اور کرنل حیدر بھی دھماکے کے مقام پر پہنچے ، بم ڈسپوزل اسکواڈ بس کا معائنہ کررہا ہے ۔

مزید خبریں :