11 جولائی ، 2012
اسکردو … اسکردو ایئرپورٹ کے قریب آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں ایک پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 آزمائشی پرواز تھا کہ شام ساڑھے 5 بجے اسکردو ایئرپورٹ کے قریب گرگیا۔ ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ایک پائلٹ سمیت 5 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ اسکردو پہنچادیا گیا، تاہم ایک کو صحیح سلامت نکال لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر آرمی ایوی ایشن کے قادری بیس سے اڑا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی اور وہ اسکردو ایئرپورٹ کے اولڈ رن وے پر گرکر تباہ ہوگیا۔