11 جولائی ، 2012
اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے اثاثوں اور مالی سال 2011-2012ء کے مالی حسابات کی تفصیلات 29 اگست تک طلب کرلیں۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 29 اگست تک اپنے مالی حسابات کی تفصیلات پیش کردیں اوریہ حسابات چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹ کی طرف سے آڈٹ شدہ ہونے چاہئیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق مالی حسابات کے ساتھ سالانہ آمدن و اخراجات، فنڈز کے ذرائع، اثاثوں اور واجب الادا قرضوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مالی حسابات کی تفصیلات کے ساتھ پارٹی سربراہ کا دستخط شدہ سرٹی فکیٹ ہونا بھی ضروری ہے، جس میں بتایا جائے کہ پارٹی کو کسی ذریعے سے کوئی فنڈ نہیں ملا، جس کی پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ء میں ممانعت ہے۔ جبکہ سرٹی فکیٹ میں پارٹی کی صحیح مالی پوزیشن پر مبنی بیان بھی مانگا گیا ہے۔