24 جولائی ، 2017
کراچی: حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے سے اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ کراچی سنگین مالی بحران کا شکار ہوگئی اور کا مالی خسارہ 70 کروڑ روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مالی بحران کے باعث انتظامیہ ملازمین کی تنخواہیں اور بل ادا کرنے سے بھی قاصر ہے جبکہ اکاوئنٹ خالی ہونے کے باعث ملازمین کو دیے گئے چیک بھی باؤنس ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
بحران کی وجہ سے ملازمین کے لیے میڈیکل سہولیات بھی بند ہیں جبکہ بجلی، پانی اور گیس کے بل بھی ادا نہ ہو سکے۔
مالی بحران کے باعث جامعہ کراچی میں ریسرچ کا کام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے جبکہ کئی شعبہ جات خستہ حالی کا شکار ہیں۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے وفاقی و صوبائی حکومت سے جامعہ کراچی کو ہنگامی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔