پاکستان
29 جولائی ، 2017

سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد کی عدالت نے معطل چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 دن کے لیے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں معطل چیرمین ظفر حجازی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایف آئی اے کی جانب سے کراس ایگزامینیشن کے لیے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے معطل چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 14 دن کے لیے اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ میں چوہدری شوگر ملز میں ریکارڈ ٹیمپرنگ پر ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور حفاظتی ضمانت منسوخ ہونے پر ایف آئی اے نے عدالت سے گرفتار کیاتھا۔

مزید خبریں :