02 فروری ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ رواں سال سے قومی ٹیکس پالیسی تبدیل کررہے ہیں، 2010-11ء میں گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس دینے والوں میں کمی ہوئی۔ قومی اسمبلی میں توجہ دلاوٴ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ سال 2012 ء میں قومی ٹیکس پالیسی تبدیل کررہے ہیں اور این ٹی این نمبر والوں کے لئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2009-10ء کی نسبت 2010-11ء میں ٹیکس دینے والوں میں کمی ہوئی ہے، سال10-2009ء میں 31 لاکھ این ٹی این ہولڈر تھے، سال 11-2010ء میں 33 لاکھ این ٹی این ہولڈر تھے، 13.8 لاکھ افراد نے گوشوارے جمع کرائے۔ عبدالحفیظ شیخ نے قومی اسمبلی میں بتایا کہاس سال 7 لاکھ ایسے افراد کا پتا چلایا ہے جو ٹیکس دے سکتے ہیں، 3 لاکھ کو نوٹس دیدیئے ہیں، 35 ہزار سے وصولی کرلی، باقی 4 لاکھ کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں، یہ وہ افراد ہیں جو بہترین علاقوں میں رہتے ہیں اور ان کا بہترین کاروبار ہے، انہوں نے کہا کہ سال 2010-11ء میں 1558 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا، جبکہ رواں مالی سال میں اب تک 972 ارب کی ٹیکس وصول ہوئی۔