پاکستان
03 اگست ، 2017

شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شریف خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن، حسین اور مریم نواز کے علاوہ کیپٹن (ر) صفدر اور سابق وزیرخزانہ اسحاق دار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے دائر درخواست 7 اگست کے لئے سماعت کے لئے مقرر کردی۔

شہری کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نے مذکورہ افراد کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا اس لئے ان کے ملک سے فرار کا خدشہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ فریقین کے بینک اکاؤنٹس کو بھی منجمند کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

خیال رہے کہ یکم اگست کو خدائی خدمات گار تنظیم کی جانب سے بھی شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

مزید خبریں :